مزید خبریں

سعودی میڈیا شخصیت سمیرہ عزیز کیلئے میڈیا علوم میں اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری

مارچ 2024 کوسعودی میڈیا کی نمایاں شخصیت اور کاروباری خاتون سمیرہ عزیزکو سینٹ مدر ٹریسا یونیورسٹی برائے ڈیجیٹل تعلیم و ترقی و امن (ایس ایم ٹی یو)، آسٹریلیا کی طرف سے میڈیا علوم میں اعزازی ڈاکٹریٹ (ہونورس کاؤزا) ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ یو نیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمیرہ عزیز کا صحافت میں سفر کم از کم ایک چوتھائی صدی سے رواں دواں ہے، جو ایک ایسا دور تھا جب اس شعبے میں مردوں کا غلبہ تھا اور سعودی معاشرے میں اس شعبے کو خواتین کی جانب سے عموماً اختیار نہیں کیا جاتا تھا۔ یونیورسٹی کے مطابق سمیرہ عزیز کو میڈیا علوم میں اعزازی ڈاکٹریٹ (ہونورس کاؤزا) سے نوازا جانا ان کے صحافت میں اہم کردار کا ایک ثبوت ہے۔ سمیرہ عزیز نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز ڈگری کے علاوہ تحقیقاتی صحافت، ماس کمیونیکیشن اور فلمسازی میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیمات حاصل کررکھی ہیں ۔ انہوں نے کئ سرکردہ عہدوں پر کام کیا۔ وہ سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے اردو نیوز اور عکاظ کے سعودی گزٹ میں سینئر انٹرنیشنل ایڈیٹر رہیں ۔ سمیرہ عزیز کو انگلینڈ کے ایشین ریڈیو لائیو میں اپنے پروگرام ٘”مرحبا سمیرہ عزیز کے ساتھ“ کے حوالے سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ وہ سمیرہ عزیز گروپ آف کمپنیز کی چیئرپرسن ہیں نیز سمیرہ عزیز نے ادب میں بھی اہم خدمات دی ہیں اوروہ اردو ناول کی پہلی سعودی مصنفہ کہلاتی ہیں۔ وہ شاعرہ اور اسپیکر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔