مزید خبریں

ریاض میں پاکستان رائیٹرز کلب کا مقابلہ حسن قرآت

ریاض سے اعجاز احمد طاہر اعوان کی رپورٹ کے مطابق “”پاکستان رائیٹرز کلب نے اس سال بھی جمعہ کو مقابلہ حسن قرآت”” کا اہتمام کیا، جس کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان ریاض کے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محمد معصوم رانا، اعزازی مہمان خصوصی مکتبہ دارالسلام ریاض کے مدیر اعلی عبدلمالک مجاہد، دوسرے اعزازی مہمان شکیل کرمانی،تھے۔ صدارت کے صدر انجینئر نوید الرحمن، اور نضامت کے فرائض “”لیڈیز چیپٹر”” کی ڈاکٹر فرح نادیہ اور ولید اعجاز اعوان نے سر انجام دیئے، ڈاکٹر فرح نادیہ نے کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ کا باقاعدہ آغاز 1985 میں گل محمد بھٹہ مرحوم نے اپنے ہم خیال دوستوں کے تعاون سے کیا، اس سال “”مقابلہ حسن قرآت”” میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض (ناصریہ) اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کے کل تقریبا” 18 طلبا طالبات نے حصہ لیا اور اور طالبعلم کو تلاوت کے لئے تین منٹ کا وقت دیا گیا تھا، اس سال 8 تا 16 سال کی عمر کے طلباء طالبات نے مقابلے میں حصہ لیا، تلاوت کی سعادت قاری اسلام اللہ کو نصیب ہوئی، “”پی ڈبلیو سی کے نائب صدر زبیر احمد بھٹی نے مکمل تعارف اور مختلف کمپنیوں اور سماجی شخصیات کی طرف سے کامیاب ہونے والے بچوں کے لئے دیئے گئے قیمتی تحائف کا تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا، اور کی آنے والی سرگرمیاں کے بارے بھی روشنی ڈالی، اور اس مقابلہ کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا، “”پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ریاض سعودی عرب کے چیئرمین معروف صحافی عابد شمعون چاند کی شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میںکے صدر نوید الرحمن نے خصوصی اعزازی شیلڈ پیش کی، اس کے علاوہ کے صدر ارشد علی غوری، نائب صدر ملک نظم علی اور انفارمیشن سیکرٹری ملک عرفان علی کو صحافت کے میدان میں کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں، “”سالانہ مقابلہ حسن قرآت”” کے اعزازی مہمان اور مکتبہ دارالسلام ریاض کے مدیر عبدالمالک مجاہد نے اپنے خصوصی خطاب میں کی تمام انتظامیہ کو نیک خواہشات کے ساتھ دلیمبارک باد کے بعد کہا کہ ہر گھر کے اندر بچوں کو دینی اور اسلامی روایات و تعلیمات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے والدین اپنا بھرپور کردار ادا کریں، سفارت خانہ پاکستان ریاض کے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محمد معصوم رانا نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ کی طرف سے اس یادگار نششت کا اہتمام کرنے پر میری اور سفیر پاکستان احمد فاروق کی جانب سے دلی مبارکباد، اور اعلان کیا کہ آئیندہ سال یہ “”مقابلہ سفارت خانہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔ نتائج کے مطابق طلباء میں اول پوزیشن زید احمد، دوئم سعود اسد اور سوئم احمد عفان شوکت نے حاصل کی جب کہ طالبات میں اول پوزیشن علیہ عامر، دوئم ہانیہ غذا اور سوئم پوزیشن حبہ سلطان نے حاصل کئے، پروگرام کے اختتام میں تمام۔کامیاب ہونے والے طلباء طالبات میں مہمان خصوصی اور صدر پاکستان رائیٹرز کلب نوید الرحمن نے قیمتی انعامات دئیے انعام پانے والوں میں زبیر احمد، سعود اسد، حکیم انصاری، محمد عرفان شوکت ، عبدالمحسن، علیزہ عامر، لائبہ محمعد، حبہ سلطان، حفظہ شکیل، فاطمہ لیاوت، مدیحہ امبر، فاطمہ بخت، فاطمہ لیاقت، احتشام شکیل، ماریہ یوسف، مشاغل محمد، عبداللہ یوسف، عریبہ فیصل، ندا عمر، وغیرہ شامل ہیں