مزید خبریں

اے سی جی سی کےتحت فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول

جدہ میں جمعہ8 مارچ 2024کو قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید نےایشین قونصلزجنرل کلب (اے سی جی سی) کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان انٹرنیشنل اسکول (انگلش سیکشن) میں ایشیئن قونصلز جنرل کلب (اے سی گی سی) نے فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغازاسکول کے شہید بےنظیربھٹومیموریل ہال میں ہوا جس کے مہمانِ خصوصی عدنان اے مراد ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل منسٹری آف فارن افیئرزمکہ المکرمہ ریجن تھے۔ تقریب میں سفارتکاروں، سعودی معززین اور پاکستانی کمیونٹی کے معزز ارکان نے شرکت کی۔ قو نصل جنرل خالد مجید نے اپنے کلمات میں فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اورتقریب میں بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ اداکیا۔ انھوں نےعدنان اے مراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب کے انعقاد میں دلچسپی کا اظہار کیا اور انھوں نے صحت مندانہ سرگرمیوں اور ثقافتی پروگراموں سے کمیونٹی میں یکجیتی کے فروغ میں ہمیشہ معاونت کی۔ انھوں نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول (انگلش سیکشن) کے پرنسپل عدنان ناصر اور انتظامیہ کا بھی تقریب کے انعقاد میں تعاون پرشکریہ ادا کیا۔ آخر میں اسکول کے اسپورٹس گراؤنڈ میں ایشین فوڈ فیسٹیول کے اسٹالز میں شرکاء پاکستانی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ پاکستانی بریانی کھانے کے شوقین افراد کے لیے خاص طور سے کشش کی حامل رہی۔ پاکستانی کھانے اورثقافتی ڈیزائن کےاسٹال نے بھی محفل میں توجہ حاصل کی۔ دیگرایشیئن ممالک کے کھانے کے اسٹالز پر بھی شرکاء نے دلچسپی کا اظہارکیا۔