مزید خبریں

مکتبہ دارالسلام ریاض کے مینجنگ ڈائریکٹرعبدالمالک مجاہد صحتیاب ہو گئے

مکتبہ دارالسلام ریاض سعودی عرب کے مینجنگ ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد، الحمد اللہ ۔۔۔۔ مکمل صحتیاب ہو گئے۔ اپنے سب پیارے اور چاہنے والوں کی دعاوں کے طفیل آج پھر سے اپنے پاوں پر چلنا شروع کر دیا۔ آج پہلی بار ایک طویل عرصہ کے بعد اپنے گھر سے مسجد اور آفس تک خود گاڑی چلا کر پہنچے۔ اپنے معالج خصوصی ڈاکٹر عامر بیگ کا اپنی اور پوری فیملی کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عامر بیگ کا دوران علاج خصوصی تعاون اور راہنمائی کرنے کا دل سے شکریہ اور دعا ئیں بھی پیش کیں۔ دوران علاج آپنے تمام دوست احباب اور چاہنے والوں کی طرف سے اپنی خصوصی دعاوں میں شامل رکھنے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مکتبہ دارالسلام ریاض آفس کے تمام اسٹاف کی طرف سے مکمل حصول صحت یابی پر نیک خواہشات اور طویل زندگی کے لئے خصوصی دعائیں۔ مکتبہ دارالسلام ریاض کے تمام اسٹاف نے اس خوشی اور پر مسرت موقع پر اپنی طرف سے مٹھائی بھی تقسیم کی اور ڈھیر ساری دعاوں سے نوازا۔