مزید خبریں

سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب

گال(جسارت نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بلے بازسرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرلئے۔سرفراز احمد نے یہ سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بلے باز 21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے3ہزار رنز بنانے والے 20ویں بلے باز ہیں۔سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔دوسری جانب قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا۔عبداللہ شفیق نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔