مزید خبریں

کشمیر والی بال سپرلیگ کے آخری مرحلے کا آغاز ہوگیا

مظفرآباد (جسارت نیوز):کشمیر والی بال سپرلیگ کے آخری مرحلے کا آغاز ہو گیا، پیر کو سپر لیگ کے پہلے روز سمیش کے 2 جبکہ شوٹنگ کا ایک مقابلہ ہوا۔ تمام مقابلے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے چھتر کلاس کیمپس میں کھیلے گئے ۔لیگ کے افتتاحی روز شہریوں کی کثیر تعداد نے چھتر کلاس کا رخ کیا ۔ ایونٹ کی انتظامیہ کی جانب سے مظفرآباد سے چھتر کلاس خصوصی بسیں بھی چلائی گئیں۔ ایونٹ میں مظفرآباد ڈویژن کی نمائندگی مظفرآباد بہادرز، مظفرآبادجانباز اور مظفرآباد شوٹرز کر رہے ہیں جبکہ پونچھ ڈویژن کی نمائندگی پونچھ پنجال، پونچھ آزاد اور پونچھ شوٹرز کر رہے ہیں۔ میرپور ڈویژن کی نمائندگی میرپور بادشاہ، شیر میرپور اور میرپور شوٹرز کررہے ہیں۔ آج شام 5 بجے پہلے میچ میں مظفرآباد بہادرزاور شیر میرپور جبکہ دوسرے میچ میں شام 6 بجے مظفرآباد جانباز اور پونچھ آزاد مد مقابل ہوں گے۔