مزید خبریں

فراہم کردہ قرضوں کاحجم 357 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا

کراچی (کامرس رپورٹر) گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر8.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سیجاری اعدادوشمارکے مطابق فروری میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 326 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اس عرصے کے مقابلہ میں 8.6 فیصدکم ہے۔فروری 2022 میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 357 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر1.8 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔