مزید خبریں

حیدرآباد: لا پتا بیٹے کی گمشدگی کیخلاف والدہ کا احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) چینل موری کے گوٹھ حیدری کا رہائشی مزدور نوجوان صادق شیخ گزشتہ ایک ہفتہ سے پراسرار طور پر لاپتا ہے جس کا اب تک کچھ پتہ نہ چل سکا اور نہ نوجوان کی گمشدگی کا ارباب اختیار نے نوٹس لیا ہے۔ اس سلسلے میں لاپتا نوجوان صادق شیخ کی والدہ مسماۃ حلیمہ شیخ اور دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر حلیمہ شیخ نے بتایا کہ میرا بیٹا صادق مختلف علاقوں گھانگراموری، ٹنڈو جام،ہٹڑی بائی پاس اور سول اسپتال سمیت مختلف علاقوں سے کچرا جمع کرکے فروخت کرتا ہے جس سے گھر کا گزر بسر ہوتا ہے، بیٹا گزشتہ ایک ہفتے سے پراسرار طور پر لاپتا ہے جس کی وجہ سے سخت پریشانی میں ہیں جبکہ میرے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کی گمشدگی کے حوالے سے متعلقہ تھانہ سمیت دیگر تھانوں میں بھی درخواستیں دی ہیں لیکن پولیس بیٹے کی تلاش میں مدد نہیں کر رہی۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ بیٹے کو تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔