مزید خبریں

لیاقت آباد: سپرمارکیٹ میں آتشزدگی ، 5 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سپر مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ 35 دکانیں آگ سے متاثر ہوئی ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر 2 فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے۔آگ کپڑے کی دکان میں لگی تھی، جس کے بڑھنے پر مزید 2 فائر ٹینڈر طلب کیے گئے۔کچھ گھنٹوں بعد 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔