مزید خبریں

عمرقید کے مجرم کے علاج میں تاخیر،سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے عمر قید کے مجرم کی ریڑھ کی ہڈی کے علاج میں دو سال تاخیر کے خلاف کے دائر درخواست پر سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ جیل سینٹرل کو نوٹس جاری کردیے۔جمعرات کو جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق محمد خالد پر 2002ء میں تھانہ گلستان جوہر پر کریکر حملے کا الزام تھا۔