مزید خبریں

کمنٹیٹر این بشپ بھی ملتان کے آم کے فین ہوگئے

ملتان(نمائندہ خصوصی)سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر اور معروف کمنٹیٹر این بشپ بھی ملتان کے آم کے فین ہوگئے۔این پشب ان دنوں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں کمنٹری کی ذمہ داریاں نبھانے کیلیے ملتان میں موجود تھے۔گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بور ڈ کے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں این بشپ کو سابق پاکستانی کرکٹر بازید خان کے ہمراہ ملتان کے مشہور آم کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ این بشپ سفید چونسا اور سندہڑی آم کے ذائقے سے لطف اندوز ہوئے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملتان کا سفید چونسہ بہت مزے دار ہے۔