مزید خبریں

جماعتوں کی حکومت سے بہتری کی اُمید نہیں، عمران قریشی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اعلان کیا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف 3 گھنٹے کی جائے گی لیکن حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں 10سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے جس نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی چند گھنٹے آتی ہے لیکن بجلی کے بل اتنے زیادہ آرہے ہیں کہ اب غریب افراد صرف بجلی کا بل ہی جمع کراسکتے ہیں باقی کھانے اور دیگر چیز پر خرچ کرنے کے اس پر وسائل نہیں ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے کئی کئی دن تک غریب افراد کو شدید گرمی میں اذیت سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ امپورٹڈ حکومت جو ماضی میں عمران خان پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بے پناہ تنقید کرتی تھی آج انہوں نے بجلی کی بندش کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ ہر ہفتے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک کو آئی ایم ایف او ربین الاقوامی اداروں کی ایماء پر چلایا جارہا ہے، اب حالت یہ ہے کہ ملک کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بنایاجارہا ہے غریب عوام پریشانی کا شکار ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، بجلی کے ستائے شہری کئی کئی ہفتے سے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیںلیکن نہ رکن اسمبلی اور نہ ہی عوامی نمائندے ان کی فریاد سننے کو تیا رہیں۔ انہوں نے کہاکہ 13جماعتوں پر مشتمل حکومت عوام کو تباہ کرنے کے لیے برسراقتدار آئی ہے اور ان کے ہوتے ہوئے بہتری کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔