مزید خبریں

ادارہ حریم ادب جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی عید ملن پارٹی

28 مئی کو شعبہ نشرواشاعت اور ادارہ حریم ادب جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تعاون سے ضلع کورنگی دفتر خواتین کورنگی نمبر 6 میں عید ملن پارٹی کی انعقاد کیا گیا۔ جس میں نائب نگراں کراچی شعبہ نشرواشاعت سمیہ عامر اور نائب نگراں حریم ادب افسانہ مہر نے شرکت کی۔ سمیہ عامر نے سوشل میڈیا کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے براڈ کاسٹ لسٹ اور ٹوئٹر کی اہمیت اور موجودہ حالات میں ہر کارکن کے لیے اس کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور ہر پیغامات کی ترسیل اور کم وقت میں زیادہ کام کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ افسانہ مہر نے حریم ادب کے لکھاریوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مومن شہرت یا پیسے کے لیے نہیں لکھتا بلکہ مقصد کے لیے لکھ کر صالح ادب کی ترویج کرتا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر نگراں نشرو اشاعت مریم شفیق نے اپنی ٹیم اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض نگراں حریم ادب بن قاسم سمیرا غزل نے انجام دیے۔