مزید خبریں

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ، دھانی کا ڈیبیو

ملتان (سید وزیر علی قادری )پاکستان نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔شاہنواز دھانی کو شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کیپ پیش کی جس پر تمام کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دی۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے ابتدائی دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔