مزید خبریں

ریاض میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر پر مضبوط دفاع خوشحال پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا سنہری اور یاد گار دن ہے اس دن ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے اٹیمی دھماکے کرکے نہ صرف پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پوری اسلامی دنیا کا وقار بھی بلند ہوا خالد اکرم رانا نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف جیسے جرات مند بہادر نڈر لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے تقریب سے یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب اور خادم بجاڑ نے کہا کہ یوم تکبیر ہماری آنے والی نسلوں کی آزادی خود مختاری اور مستقبل کو محفوظ بنانے کا ایک بڑا اہم دن ہے سردار شعیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کے ہیرو میاں نواز شریف نے ملکی دفاع اور عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹیمی دھماکے کر کے ملک کو امت مسلمہ کی پہلی اٹیمی طاقت بنانے کا اعزاز حاصل کیا تقریب سے ؛ سردار شعیب ؛ انجینئر عطر ؛ مرزا منیر بیگ ؛ راجہ عابد ؛ راشد منہاس ؛ چوہدری اختر ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی ناقابل فراموش کاوش پر خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا اور سعودی عرب سمیت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔