مزید خبریں

عدالتی حکم پر تجاوزات و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایڈ منسٹر یٹر حیدرآباد و میونسپل کمشنر فا خر شاکر نے انکروچمنٹ کے افسران کو تجاوزات اور قبضہ خوروں کے خلاف بلاتفریق عدالت کے حکم کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، فٹ پاتھ،روڈ، مارکیٹ اور بازاروں سے تجاوزات کو فوری ختم اور عوام کو ریلیف دیا جائے ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کیلیے اقدامات کیے جائیں میں خود ایسے بازاروں، روڑ،چوراہوں اور مارکیٹوں کا دورہ کررہا ہوں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ سیل لطیف آباد و سٹی کے افسران نے عملے کو تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا اور کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر تیز کر دی گئی ہیں بازاروں،روڑ، چوراہوں،اور مارکیٹوں میں غیر قانونی تجاوزات ختم کی جارہی ہیں۔ شاہی بازار،ریشم گلی، ہوم اسٹیڈ ہال اور کوہ نورچوک مین سڑکوں چوراہوں اور فٹ پاتھ پر کھڑے ٹھیلے اور پتھارے ہٹادیے گئے بازاروں اور مارکیٹوں سے ٹھیے، تخت اور پتھارے ہٹادیے گئے دوکانوں کے باہر رکھاسامان تحویل میں لے لیا گیا لطیف آباد یونٹ نمبر 6-7 آٹوبھان روڑ اور فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کردی گئی ہیں سڑکوں اور فٹ پاتھ ایریا کلیئر کرادیاگیا ہے جامع کلاتھ مارکیٹ یو نٹ نمبر8 بازاروں سے ٹھیلے،ٹھیے تخت نمااسٹال ہٹا دیے گئے اور سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے تجاوزات اور قبضہ خوروں کے خلاف باقاعدگی کے ساتھ بلاتفریق عدالت کے حکم کے مطابق تجاوزات اور قابضین کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔