مزید خبریں

لیاقت ساہی کی اسٹیٹ بینک ڈیموکریٹک یونین کے وفد سے گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے اسٹیٹ بینک ڈیموکریٹک ورکرز یونین سی بی اے کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مینیم ویجز پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے کم سے کم اجرتوں میں اضافے کا مسئلہ زیر بحث تھا، سندھ ہائی کورٹ اور پھر عدالت عظمیٰ میں گیا لیکن طویل مذاکراتی عمل کی بنیاد پر اب سندھ مینیم ویج بورڈ کے مزدوروں ، ایمپلائز اور سندھ حکومت کے نامزدممبران کے اجلاس میں صوبہ سندھ میں کم سے کم اجرت 25000 ہزار روپے کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جس پرعمل درآمد یکم جون 2022ء سے کیا جائے گا ۔
البتہ یکم جولائی 2021ء سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں 31 مئی2022ء تک 19000ہزار روپے کی ادائیگی بہر صورت یقینی بنانے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ہے۔