مزید خبریں

سرائیکی عوامی اتحاد کے چیئرمین ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں اہم شخصیات کی شمولیت، سرائیکی عوامی اتحاد کے چیئرمین ملک محمد فیصل کھرل ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم، نائب صدر سید محمد اسماعیل شاہ راشدی ، ایم پی اے نصرت سحر عباسی اور بیرسٹر ارشد شر بلوچ سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر رہنماؤں نے شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فنکشنل لیگ تیزی سے کامیابی کی منزلیں عبور کررہی ہے ، تمام مکتب فکر کے لوگوں کی شمولیت عوام کا پیر صاحب پگارا کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔