مزید خبریں

حافظ نعیم الرحمن کی کراچی آمد،ائر پورٹ پر شاندار استقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ لاہور میں اپنی حلف برداری کے بعد جمعہ کو پہلی مرتبہ کراچی پہنچے ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ، عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان دیگر ذمے داران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ائر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا ، ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور نعرہ تکبر اللہ اکبر ، میدان میں آیا حافظ کا لشکر ، اللہ اکبر ، ہم سب دیوانے حافظ کے ، ہم دست و بازو حافظ کے ، حافظ اور تیز ہو ، جدو جہد تیز ہو کے پُر جوش نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا ۔ اس سلسلے میں شاہراہ فیصل پر حافظ نعیم الرحمن کی آمد کے حوالے سے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے ۔اس موقع پر نائب امرا کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ، برجیس احمد، راجا عارف سلطان، محمد اسحاق خان، عبد الوہاب، مسلم پرویز ،ڈپٹی سیکرٹریز کراچی راشد قریشی، عبد الرزاق خان، یونس بارائی، عبد الرحمن فدا، نوید علی بیگ، امرا اضلاع مولانا فضل احد حنیف، محمد اسلام، توفیق الدین صدیقی، مولانا مدثر حسین انصاری، سید وجیہ حسن، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان ، ٹاون چیئرمینز نصرت اللہ،ڈاکٹر فواد، مظفر خان، ظفر خان ، محمد یوسف ،عاطف علی خان،رکن سٹی کونسل قاضی صدر الدین و دیگر بھی موجود تھے ۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی پریس کلب کی دعوت پر پیر 29اپریل کو میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے ۔