مزید خبریں

Jamaat e islami

لطیف آباد کوہسار زون میں بجلی وپانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،ڈاکٹرشاہد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن شعبہ صحت کے صوبائی صدر ڈاکٹر شاہد خانزادہ اور ضلعی صدر ڈاکٹر عثمان ہارون نے صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف ، وفاقی وزیر پانی وبجلی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لطیف آباد کوہسار زون میں گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ 8سے 10گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ رات سے صبح تک گیس کی فراہمی بھی بند کردی جاتی ہے جس سے گھروں میں موجود خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جو عوام کو ریلیف دینے کے نام پر آئی تھی اس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ صورتحال پہلے سے زیادہ خراب ہوتی جارہی ہے ۔ شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے کوہسار زون کے شہریوںکو سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔