مزید خبریں

Jamaat e islami

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے ،حاجی محمد علی

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کے لیے اقدامات کیے ہیں، پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان شاء اللہ عوام کی خدمت کے لیے جدوجہد کروں گا۔ یہ بات ٹائون میونسپل کمیٹی میرشیر محمد تالپور کی یونین کونسل آٹھ کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار برائے چیئرمین حاجی محمدعلی نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف برادریوں کے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیہ میں کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا زبردست فقدان ہے خاکروب گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ان شاء اللہ میں کامیاب ہو کر غریب عوام کی آواز بنوں گا اور ان کے حقوق کے لیے جدو جہد کروں گا۔ اس موقع پر خاصخیلی ، بلوچ ، راجپوت ،قریشی ،مری اور دیگر برادریوں کے رہنمائوں نے اپنے بھر پورتعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ حاجی محمد علی ایک انسان دوست اور باکردار شخصیت کے مالک ہیں پیپلز پارٹی نے وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ان کو چیئرمین کے لیے نامزد کیا ہے جو کہ ایک اچھا فیصلہ ہے ایسے ہی لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس نشست پر ایک مرتبہ ناظم اور ایک مرتبہ نائب ناظم کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ چیئر مین کے لیے ملک لیاقت ، تاجر برادری کی جانب سے کامران میمن بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اس نشست پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔