مزید خبریں

عوام امپورٹڈ حکومت کو جھولیاں اٹھاکر بددعائیں دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے اپنے دفتر میں ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ مہنگائی سے ستائے عوام امپورٹڈ حکومت کو جھولیاں اٹھاکر بددعائیں دے رہے ہیں ن لیگ نے حکومت میں آنے سے پہلے عوام کو سبز باغ دکھائے پھر اپنے باغیچوں کو آگ لگادی، زرداری شہباز نے 60 دنوں میں 60 سال سے زیادہ کی تباہی مچادی ہے۔