مزید خبریں

انٹر مدارس ا سپورٹس چمپئن شپ،باجوڑ نے ٹرافی جیت لی

پشاور(جسارت نیوز) انٹر مدارس ا سپورٹس چمپئن شپ بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام ہو گئے۔ ضلع باجوڑ نے ٹرافی اپنے نام کرلی۔فائنل میچ میں ضلع خیبر کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر فاتح قرار پائی، اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس پیر سید عبداﷲ شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ا سپورٹس آفیسر نوراﷲ وزیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اعوان حسین ، بیڈمنٹن کوچز حیات اﷲ ، ندیم خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام انٹر مدارس چمپئن شپ میںگزشتہ روز بیڈمنٹن کے مقابلے پشاور ا سپورٹس کمپلکس میں اختتام ہوگئے۔ بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ضلع باجوڑ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میں خیبر کی ٹیم کو2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلی۔جبکہ اس سے قبل دونوں فائنلسٹ ٹیموں سمیت سب ڈویژن پشاور اور اورکزئی کی ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی پہلے سیمی فائنل میں باجوڑ نے سب ڈویژن پشاور کو2-0سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں خیبر نے اورکزئی کو ایک کے مقابلے میں 2 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی،تاہم اس سے قبل کھیلے گئے میچز کے پہلے کوارٹر فائنل میں ضلع اورکزئی نے مہمند کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں2 پوائنٹس سے شکست دی،دوسرے کوارٹر فائنل میں باجوڑ نے جنوبی وزیرستان کو2-1 سے ہرادیا۔