مزید خبریں

فرانسیسی صدر کی پالیسی سے نالاں سفارتکاروں نے ہڑتال کردی

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی سفارت کاروں نے 20 سال میں پہلی بار صدر عمانویل ماکروں کی طرف سے تجویز کردہ اصلاحات اور بجٹ میں کٹوتیوں کے خلاف احتجاج کے لیے ہڑتال کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 6 یونینوں اور 500 نوجوان سفارتکاروں کے ایک گروپ نے صدر ماکروں کی اصلاحات کے خلاف احتجاج کے لیے ہڑتال کی کال دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سفارت کاروں کے اس اقدام سے سفارتی ڈھانچہ تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں امریکا اور چین کے بعد دنیا کا تیسرا سب سے بڑا سفارتی نیٹ ورک ہے۔