مزید خبریں

خلیجی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا یورپ میں داخلے کی اجازت زیر غور

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں کو ویزے کی پابندی سے استثنا دینے کے قانون پر غور شروع کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں متعین یورپی یونین کے سفیر پیٹرک سیمونے نے بتایا کہ سعودی شہریوں کے لیے ویزے کا نیا قانون بہت جلد نافذ العمل ہو گا۔ اس اقدام سے یورپی یونین اور عرب ممالک کے درمیان ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی اور سیاحت، تعلیم، تجارت اور سماجی تعلقات آزادانہ طریقے سے قائم کر سکیں گے۔