مزید خبریں

پاکستان میں آئی ٹی ایکسپورٹ سوا دو ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ندیم روف نے کہاہے کہ پاکستان میں آئی ٹی ایکسپورٹ سوا دو ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکی ہے اور پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ ایک صنعت کا درجہ اختیار کر گیا ہے۔آئی ٹی کمپنیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام سالانہ آئی ٹی کانفرنس اور نمائش 3 تا 4 جون راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔