مزید خبریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں’’مونکی پوکس‘‘ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

کراچی (رپورٹ:محمد انور) حکومت سندھ کے ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں وبائی مرض ’’مونکی پوکس‘‘ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’جسارت‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مرض پاکستان سے باہر کا ہے، ابھی تک ملک خصوصاً سندھ کے اندر اس میں مبتلا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ ایک سوال پر ڈائریکٹر صحت کا کہنا تھا کہ جب یہاں اس مرض میں مبتلا کسی مریض کی موجودگی کے شواہد تک موجود نہیں تو پھر کیوں احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔ ڈاکٹر عبدالحمید جمانی نے بتایا کہ منکی پوکس ایک متاثرہ شخص کو چھونے یا ہاتھ ملانے سے پھیل سکتا ہے۔