مزید خبریں

ڈیوٹی ٹیرف سے متعلق تاجروں کی تجاویز بجٹ میں شامل کی جائیگی،نعیم انور

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ٹیرف کمیشن آف پاکستان کے چیئر مین نعیم انور نے حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر و صنعتکاروں ، درآمد و بر آمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت تاجر برادری کے لیے مشکلات پیدا کرنا نہیں چاہتی ، ہما رے معا شرے کا المیہ یہ ہے کہ مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے مگر ان کا حل نہیں بتایا جاتا ، میرے دورے کا مقصد درآمدات و برآمدات ڈیو ٹی ٹیرف پر تاجر برادری کی تجاویز وفاقی بجٹ 2024-25 ءمیں شامل کرانا ہے ، حکومت نے ورلڈ ٹریڈ قوانین کے تحت بہت سے ممالک سے ٹریڈ معاہدے کیے ہیں تاجر برادری کو ان کا مطالعہ کرنا چاہیے جو کہ در آمد ات و بر آمدات کی بنیا دی ضرورت ہیں ، حیدرآباد چیمبر چاہے تو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز سمیت دیگر قوانین سے آگاہی کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ تاجر برادری کو اقتصادی
ترقی کی بہترین اور بنیا دی سہولیات فراہم کی جائیں ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے سپاسنامے میں جن مسائل کی نشاندہی کی ہے حکومت اس پر کام کر رہی ہے ، برا در ملک سعودی عرب کی 5 ارب روپے کی سرمایہ کا ری سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی ، گلاس بینگلز انڈسٹریز کو بحران سے نکالنے کی بھرپور کوشش کریں گے ، حیدرآباد میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے متعلقہ فو رم پر بات کریں گے ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے چیئر مین نیشنل ٹیرف کمیشن آف پاکستان نعیم انور کا خیر مقدم کرتے ہوئے صنعتکا روں کے مسائل اور صنعتی فروغ میں حائل رکاوٹوں کا احاطہ کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان معا شی طو رپر ابھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے لیے روپے کی قدر میں کمی ، صنعتوں کی بندش ، بلند یوٹیلٹی ٹیرف ، بلند مارک اپ کی شرح اور تاجر دوست اسکیم سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابوپانا ہوگا۔ تاجروں نے بتایا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بجٹ تجا ویز ایف بی آر کو ارسال کرتا رہا ہے ، مگر تجا ویز کو بجٹ میں شامل نہیں کیا جاتا ، گلاس بینگلز انڈسٹریز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے اور دو سو فیصد گیس ٹیرف میں اضافے سے 50 فیصد چو ڑی کی صنعتیں بند پڑی ہیں ، لاکھوں مر د و خواتین محنت کش بیروزگار ہیں ، حکومت گلاس بینگلز انڈسٹریز کو ٹیکسو ں میں ریلیف دے ۔ صنعتکا روں کا کہنا تھا کہ حیدرآباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں بنیا دی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے صنعتکار پریشان ہیں ، سندھ گورنمنٹ سائٹ کی ڈیولپمنٹ کے لیے فنڈز مہیا نہیں کر تی ۔ اجلاس میں پہلاج رائے ، محمد سلیم خان ، محمد ندیم یعقوب ، صلاح الدین قریشی ، شفقت اﷲ میمن، احسن ناغڑ ، محمد دانش خان ، محمد یاور قریشی ، سید علی حسن لجپال، محمد اسلم خان دیسوالی ، محمد راشد قریشی، مقصود احمد چوہان ، محمد اعظم چوہان ، نواب الدین قریشی ، احتشام انصا ری ، حماد درانی ، نواب خان ، ناصر خان ، جھامن داس ، کامران راجپوت ، رفیق موٹلانی ، فرمان بیگ ، سہیل بابر کے علا وہ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (حیدرآباد ڈویژن )کے ارکان وفد نے اجلاس میں شرکت کی ۔