مزید خبریں

حکومت نے کسانوں کے کسی نمائندے کو گرفتار نہیں کیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے کسی نمائندے کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی صوبہ بھر میں کسانوں کے نمائندوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔پاکستان میں کسانوں کی 3 سے 4 تنظیمیں ہیں۔پنجاب حکومت کسانوں کے حقیقی نمائندوں سے مکمل رابطے میں ہے۔ کچھ لوگ اپنی سیاست کی آڑ میں کسانوں کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔ کچھ ایسے موسمی کسان بھی بن گئے ہیں جنہوں نے مخالف سیاسی جماعت سے ہمارے مقابلے میں الیکشن بھی لڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ہر قسم کے
مفاد کا تحفظ کر رہی ہے اور کرے گی بھی۔ کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جو لوگ اپنی سیاسی دکانداری کے لیے کسانوں کا لبادہ اوڑھے ہیں ان کو کسانوں کا نام استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ ایک مخصوص جماعت اپنے لوگوں کے ذریعے گندم کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ یہ جماعت کسانوں کی سب سے بڑی دشمن جماعت ہے۔