مزید خبریں

بجلی چور کی30ہزار روپے میں ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد ظہور احمد ہکڑوکی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے بھینسوں کے باڑوں میں ڈائریکٹ کنڈا سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرنے میں نامزد عارف قریشی کی 30ہزار روپے کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل کے انسپکٹرسید حسن جعفری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے اورحیسکو حکام کی مشترکہ کارروائی کے دوران ٹنڈومحمد خان روڈ پر واقع کیٹیل کالونی کے 3باڑوں میں ڈائریکٹ کنڈاسسٹم کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی جس
سے حیسکو کو لاکھوں روپے ماہانہ کا نقصان ہورہا ہے ،ایف آئی آر میں نامزد ملزم عارف قریشی نے ایڈووکیٹ جنید سومرو کے توسط سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کی عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی تھی عدالت نے دلائل سننے کے بعد 30ہزار روپے کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔