مزید خبریں

پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری

اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئی حالیہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے افسر سرفراز رسول کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کئی گئیں تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر فنانس اور اسسٹنٹ انجینئر کی اسپورٹس بورڈ میں تعیناتی پر حکم امتناع جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔