مزید خبریں

مخصوص نشست پر صدف احسان کے تقرر کا حکم نامہ چیلنج

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰمیں جے یو آئی نے مخصوص نشست پر صدف احسان کے تقرر کا حکم نامہ چیلنج کر دیا۔ جے یو آئی نے اپنی ہی رکن قومی اسمبلی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کر دی۔جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ پارٹی کی طرف سے جمع کرائی گئی فہرست میں صدف احسان کا نام نہیں تھا، پارٹی صدر نے یاسمین کا نام دیا لیکن انہوں نے دلچسپی ظاہر نہ کی، صدف احسان نے کچھ پارٹی عناصر کے مبینہ گٹھ جوڑ سے صدف یاسمین والی نشست حاصل کرلی، الیکشن کمیشن نے معاملے کی انکوائری شروع کی تو صدف احسان نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، پشاور ہائی کورٹ نے صدر احسان کی بطور رکن اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔