مزید خبریں

برطانوی ہائی کورٹ نے اسکول میں نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں مسلمان طالبہ ہائیکورٹ میں اسکول میں نماز پڑھنے کی اجازت کا کیس ہار گئی۔لندن کے علاقے برینٹ میں واقع مائیکلا اسکول میں نماز کی اجازت نہ دینے پر طالبہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ مائیکلا اسکول کے 700 طلبہ میں سے تقریباً نصف مسلمان ہیں۔ طالبہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ نماز کی اجازت نہ دینے کی پالیسی امتیازی ہے ۔ دوسری جانب اسکو ل کے ہیڈ ٹیچر کیتھرین بربل سنگھ کا کہنا تھا کہ نماز سے طلبہ کے درمیان مل جل کر رہنے کا عمل متاثر ہوگا۔انہوں نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ طالبہ کو مقدمے کے لیے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی قانونی مدد کیوں دی گئی ۔