مزید خبریں

ایران: خاکروب نے سونے اور ڈالر سے بھرا بیگ مالک کو لوٹادیا

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں خاکروب نے سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والا سونے اور ڈالروں سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر دیا۔ واقعہ ایران کے شہر الیگودرز میں پیش آیا،جہاں سڑک کے کنارے ایک کوڑے دان میں خاکروب کو سونے کی اشیا اور 30ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے بینک نوٹوں سے بھرا ایک بیگ ملا۔تاہم اس نے چند روز بیگ اپنے پاس رکھ کر بحفاظت اس کے مالک کو واپس کر دیا۔ 52 سالہ خاکروب نے بتایا کہ ا س نے بیگ سے ملنے والے بینک کارڈ کی مدد سے مالک کو تلاش کیا ۔بیگ دراصل 50 سالہ خاتون کا تھا جسے اس کے پوتے نے کچرے کا تھیلا سمجھ کر پھینک دیا تھا۔