مزید خبریں

تُرک وزیر خارجہ فیدان قطر روانہ ہو گئے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہو گئے ۔ دوحہ میں اپنی مصروفیات کے دوران خاقان فیدان وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔مذاکرات میں ترکیہ قطر تعلقات کے ساتھ ساتھ غزہ کی صورتحال ا ور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی جائے گی۔اس دوران حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔