مزید خبریں

توشہ خانہ ریفرنس: نیب نے نواز شریف کو کلین چٹ دے دی

اسلام آباد(آن لائن ) توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے اپنی تفتیش میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو کلین چٹ دیدی ہے ،احتساب عدالت میں اپنی جمع کروائی گئی رپورٹ میں نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دیا جائے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے گاڑی کی رقم جعلی بینک اکائونٹ سے ادا نہیں کی۔نیب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1997 میں گاڑی توشہ خانہ کو سرنڈر کر دی گئی تھی جبکہ 2008 میں جب گاڑی نواز شریف نے خریدی تو وہ توشہ خانہ کی ملکیت ہی نہیں تھی۔دریں اثناء احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت 7مئی تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیںسابق ڈی جی نیب اور مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈئر محمد مصدق عباسی نے نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو کلین چٹ دیے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے مضحکہ خیز موقف اختیار کیا گیا، نیب کا کہنا ہے کہ اگر عدالت چاہے تو کیس بند کرسکتی ہے،پراسیکیوشن خود لندن پلان کا حصہ ہے، نیب اور چیئرمین نیب پورے لندن پلان کا حصہ ہیں، بریگیڈئر مصدق عباسی نے کہاکہ پہلے ان کو اور ان کے بچوں کو باہر سے بلایا جاتا ہے پھر 1100 ارب روپے کے کیسز میں کلین چٹ دے دی جاتی ہے۔