مزید خبریں

سانحہ لسجن قابض انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے‘ رہنما حریت کانفرنس

کراچی ( رپورٹ \محمد علی فاروق ) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سری نگر کے علاقے سانحہ گرٹہ بل لسجن کے قریب دریائے جہلم میں مقامی افراد اور اسکول کے بچوں کو لے جانے والی کشتی علی الصبح الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار12 بچے ڈوب گئے ۔ا س ضمن میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما شیخ عبدالماجد نے نمائندہ جسارت کو سانحہ گرٹہ بل لسجن کی تفصیلات اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ یہ سانحہ بھارتی کٹھ پْتلی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے، جس سے بھارت کے کشمیر دشمن منصوبوں کی قلعی بے نقاب ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر پر مکمل قابو پانے کے لیے ریلوے لائنز بچھا کر جموں کشمیر کے عوام کو بیوقوف بنانے ان کو اراضی سے محروم کرنے اور مالی مشکلات سے دوچار کرنے کی گھناؤنی ہے ،حریت رہنما نے کہا کہ بی جے پی سرکار جموں کشمیر کو ریلوے لائنز کے ذریعے بھارت کے ساتھ ملا کر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے جبکہ اندرون ریاست عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کیے رکھا جارہا ہے، عوام کو آمد و رفت کے لیے کشتیوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ کشمیری عوام غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔اب بھی سری نگر میں رام منشی باغ کے مقام پرپانی کی سطح15.67 فٹ ریکارڈ کی گئی جو انتہائی سطح کے قریب ہے جبکہ وادی میں شدیدبارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں دریائے جہلم خطرے کے نشان پر بہہ رہا ہے۔ لاپتا بچوں کو نکالنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی افرادکی کوششیںجاری ہیں۔