مزید خبریں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان5 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پریکٹس کا آغاز۔ پاکستان ٹیم نے آج ہیڈ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔پاکستانی کھلاڑی سیریز کے لئے پوری طرح تیار۔ ٹیم کل بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے اور وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔5 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ،دوسرا میچ 20 اپریل ، تیسرا میچ 21 اپریل ،چوتھا میچ 25 اپریل کو جبکے 5واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے ابتدائی3 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکے چوتھا اور5واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکے نیوزی لینڈ مایہ ناز بیٹنگ آل رائونڈر مائیکل بریسویل کی کپتانی میں اپنے جوہر دکھائی گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل ٹریننگ میں مصروف ہیں ۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن راولپنڈی میں بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا تھا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ا سکواڈ کا پریکٹس سیشن پیر کو شام 7 بجے پنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں ترتیب تھا لیکن جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے پیر کو بھی آرام کیا تھا، بلیک کیپس کی ٹیم انتظامیہ نے ہوٹل میں میٹنگ کی جس میں5 میچوں پر مشتمل سیریز کے حوالے سے حکمت عملی بنائی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان5 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔