مزید خبریں

پی سی بی پاکستان سپر لیگ کی اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کا ایک برانڈہے اس لیے نہ کوئی کوتاہی ہو گی نہ اسے نظر اندز کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے اچھی ونڈو نکالنے کے لیے پر امید ہے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جلد مشاورت کی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کمٹمنٹس کو پورا کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے ایک اچھی ونڈو نکالیں گے، پی سی بی کے عہدیداران انٹرنیشنل کمٹمنٹس اور لیگ پر کام کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام فرنچائزز اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ روایتی طور پر جنوری سے مارچ کے درمیان ہوتی ہے ۔