مزید خبریں

شہید بینظیر بھٹو کرکٹ نائٹ ٹورنامنٹ بی کے ایس ٹیم نے جیت لیا

بدین(رپورٹ : محمد علی بلیدی ) بدین میں شہید بینظیر بھٹو کرکٹ نائٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بی کے ایس کرکٹ ٹیم کامیاب ہوگئی اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی تاج محمد ملاح نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور گراؤنڈز کو آباد کرنا اور نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ بدین ضلع کے کرکٹ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی جائے۔ ملک محمد مزمل ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن۔ شہید بینظیر بھٹو نائٹ ٹورنامنٹ ضلع بدین میں اختتام کو پہنچ گیا ٹورنامنٹ میں سندھ کی کل 45 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ بی کے ایس کرکٹ کلب اور الفرینڈ کرکٹ کلب کے درمیان ہوا۔ الفریڈ الیون بدین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 137 رنز کا ہدف دیا، امتیاز امتی نے 63 رنز بنائے جاوید جاوا نے 43 اسکور کیا مقابلہ میں بی کے ایس کرکٹ کلب 6.5 اور میں مکمل کیا رضا چانڈیو نے 68 اویس پٹھان نے 58 اسکور کرکے اپنی ٹیم بی کے ایس کرکٹ کلب کو کامیاب کیا اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نواب اکبر میمن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبر ملک محمد مزمل نے کامیاب ٹیم کو2 لاکھ روپے نقد اور منتظمین راجہ میمن/محمد علی ملاح /دادا حنیف انصاری کو مبارکباد پیش کی کہ وہ ہر سال اس طرح کے فائنل منعقد کرواتے ہیں اور حوصلہ افزائی کی۔