مزید خبریں

دنیا سوڈانی عوام اور خانہ جنگی کو بھول گئی ہے‘ انتونیوگوتیریس

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ سوڈان میں ایک سال سے جاری تنازعات اب عالمی ایجنڈے سے خارج ہو چکے ہیں اور سوڈانی عوام کو بھلا دیا گیا ہے۔انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سوڈانی تنازع کے ایک سال پورا ہونے کے موقع پر کہا کہ زیادہ تر ممالک نے 48 گھنٹوں میں مشرق وسطی میں پیدا ہونے والے بحران پر توجہ مرکوز کی۔ دنیا سوڈانیوں کو بھول رہی ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ 3 دنوں میں پیدا ہونے والے بحران نے سوڈان جیسے ممالک میں ہنگامی حالات پر پردہ ڈال دیا ہے۔