مزید خبریں

شرجیل میمن نے پریس کلب کی گرانٹ 10کروڑ روپے کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس اور دیگر مسائل بھی حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور نائب صدر رشید میمن سے ملاقات میں کیا۔پریس کلب کے وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو دوبارہ محکمہ اطلاعات کی وزارت ملنے پر مبارکباد دی اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا اور کراچی پریس کلب کی گرانٹ بڑھانے کی درخواست کی۔شرجیل انعام میمن نے ڈی جی انفارمیشن سلیم خان کو گرانٹ بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی سمری تیار کرکے بھیجنے کی ہدایت کی۔