مزید خبریں

مقبوضہ کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی چھائی ہوئی ہے، شیخ عبدالماجد

کراچی (رپورٹ/ محمد علی فاروق) آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئیر رہنما شیخ عبدالماجد نے کہا ہے کہ 10 لاکھ سے زاید بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور وہاں ماورائے عدالت قتل و غارت روز کا معمول بن چکا ہے جس بنا پر مقبوضہ جموں کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 76 برس سے بدترین حالات، دہشت اور ظلم و
بربریت کے خلاف سینہ سپر ہیں اور بھارت کشمیریوں کو غیر انسانی حربے، سفاکانہ قوانین اور ریاستی دہشت گردی سے خاموش کرانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ”فاشسٹ حکومت“ کی جارحیت اور پر تشدد تدابیر کشمیری عوام کے روح آذادی کو دبانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب اقوام عالم کو کشمیریوں کے مطالبے کو تسلیم کرنا پڑے گا اور کشمیری عوام بھارتی جبر اور ناجائز قبضے کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں سرخرو ہوں گے۔