مزید خبریں

لیاری میں غیرقانونی 9 منزلہ عمارت کو مسمار کرنے کیلیے 6 ہفتے کی مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں کو بجلی ، پانی اور گیس کے کنیکشنز دینے سے متعلق کیس میں سوئی گیس، واٹر بورڈ کے سی ای اوز کو تحریری بیان جمع کرانیکا حکم دیدیا عدالت نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ کسی بھی عمارت کو منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر کنیکشن نہیں دیا جائیگا عدالت نے ایس بی سی اے کو لیاری آگرہ تاج کالونی میںغیرقانونی 9 منزلہ عمارت کو مسمار کرنے کیلیے 6 ہفتے کی مہلت دیدی ہے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ کے روبرو غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں کو بجلی ، پانی اور گیس کے کنیکشنز دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔