مزید خبریں

شہریوں کے ہاتھوں مارے گئے 5 ڈاکوئوں میں سے 4کی شناخت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعرات کی شب اورنگی ٹاون اور سرجانی ٹائون میں شہریوں کے ہاتھوں مارے گئے5 ڈاکوئوں میں سے 4 ڈاکوئوں کی شناخت ہو گئی سرجانی ٹائون میں ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت مدثر اور علی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکووں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔اورنگی ٹائون میں شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے 3 ڈاکوئوں میں سے 2 کی شناخت امجد اور سلمان کے ناموں سے ہوئی ۔ہلاک ہونے والے ڈاکو امجد علی کے خلاف 16 مقدمات درج تھے۔امجد پر مقدمات، الفلاح، کورنگی، ایس آئی یو، پیر آباد، شاہ فیصل، مومن آباد، سائٹ اے اور رضویہ تھانے میں درج ہیں۔امجد علی پر مقدمات دہشت گردی، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہیں۔دوسرے ڈاکو کی شناخت سلمان علی کے نام سے ہوئی جس پر مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں جبکہ تیسرے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو قتل کر کے فرار ہو رہے تھے کہ لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔