مزید خبریں

سکھن تھانے میں زیرحراست 16سالہ لڑکا پراسرار طور پر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن تھانے میںزیر حراست 16سالہطلحہٰ قیدی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیاسکھن پولیس کے مطابق طلحہٰ ولد ذوالفقارکو منشیا ت فروشی کے الزام میںحراست میں لیاگیاجو خود بھی نشے کا عادی تھادوران حراست ا س کی طبیعت اچانک خرا ب ہوگئی جس کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ انتقال کرگیا جب کہ طلحہ کے اہلخانہ کا کہناہے کہ طلحہٰ کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ دم توڑ گیا ۔