مزید خبریں

تحریری منشور فراہم نہ کرنے والے جماعتوں کوانتخابات سے روکنے کامطالبہ

کراچی (پ ر) خادمین ملت پاکستان کے سیکرٹری جنرل صغیر علی صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے عوام کو پرنٹیڈ منشور فراہم کرنے کا پابند کریں۔ صغیر صدیقی نے کہا کہ سیاستدان جلسوں میں مدمقابل فریقین کو برا بھلا کہنا ہی اپنا منشور سمجھتے ہیں۔ لہٰذا اب یہ روایت تبدیل ہوجانی چاہیے۔ الیکشن کمشنر جو پارٹی عوام کو جلسوں میں تحریری منشور فراہم نہ کرے وہ اس کو انتخابات میں شرکت سے روکے۔