مزید خبریں

شہرمیں2قتل‘دیگر واقعات میں بچوں سمیت 10افرادجاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں حادثات واقعات میں پولیس اہلکار، نومولود اور خاتون سمیت 12افراد جاںبحق ہوگئے ۔دیگر واقعات میں4 افراد زخمی ہوئے۔مچھر کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 30سالہ محسن ولد چنیسر جاں بحق ہوگیا ۔شاہ لطیفمیں ذاتی دشمنی پر نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر38سالہ ساجد علی ولد شوکت علی کو قتل کر دیا۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 توحید کالونی فاروقی مسجد کے قریب گھر سے32سالہ خاتون جویریہ کی پھندا لگی لاش ملی ۔جیکسنمیں تیزرفتار گاڑی کی زد میں آکر پولیس اہلکار 54سالہ غلام جاں بحق ہوگیا۔ شاہراہ فیصل پر ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ منگھو پیر ناردرن بائی پاس کٹی پہاڑی کے قریب ٹریفک حادثے میں 35سالہ محمد نعیم جاں بحق ہوا۔سرجانی میں برساتی نالے میں ڈوب کر بچہ جاں بحق ہوگیا۔ شناخت 6 سالہ لیشاء ولد اسحق کے نام سے ہوئی۔ خیابان بڑا بخاری کے قریب واقع بنگلہ کے سرونٹ کوارٹر سے چوکیدار کی لاش برآمد ہوئی ۔سائٹ اے کے علاقے بنارس پٹھان کالونی سے 55 سالہ حمزہ ولد محمد نامی شخص کی لاش ملی گئی۔ سپرہائی وے بکھر گوٹھ عدنان اسکول کے قریب سڑک سے نومولود بچے کی لاش ملی ۔پرانا گولیمار ماما لالو چوک کے قریب فٹ پاتھ سے40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ شاہ فیصل کالونی سے 55سالہ شخص کی لاش ملی ۔