مزید خبریں

افریقی ملک کانگو میں عام انتخابات کا انعقاد

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگو میں صدر فیلکس آئندہ مدت کے لیے امیدوار ہیں۔الیکشن میں 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ 4کروڑ 40لاکھ افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ حکومت کی جانب سے انتخابی عمل کے لیے ایک لاکھ 75 ہزار پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں ہوگی اور نتائج کا اعلان ایک ساتھ ہی کیا جائے گا۔