مزید خبریں

امریکی وزیر خارجہ کی مصری ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ،جس میں دو طرفہ تعلقات اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلنکن نے مصر کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔بلنکن نے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے بھیجی جانے والی انسانی امداد کو بڑھانے اور رفح سرحدی چوکی سے اسیروں کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے پر قاہرہ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران بلنکن اور شکری نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں اور دو طرفہ اہداف کے حوالے سے قریبی تعاون کے ماحول میں کام کرنے پر اتفاق کیا۔ادھر مصری وزیرخارجہ نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔